Saturday 18 June 2022

‏ہر شخص مجھے

‏ہر شخص مجھے صورتِ اخبار سمجھ کر
صفحات سے مطلب کی خبر کاٹ رہا ہے!! 

Sunday 5 June 2022

‏اپنے غموں کا سوگ

‏اپنے غموں کا سوگ منانا تو تھا مگر

تیری خوشی کے واسطے ہنستے چلے گئے

‏‎سرِ محفل جو بولوں

‏‎سرِ محفل جو بولوں تو دنیا کو کھٹکتا ہوں

رہوں جو چپ تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے

Thursday 2 June 2022

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے

ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے

‏خدا کا شکر

‏خدا کا شکر کہ سنتا رہا خدا میری
کبھی نہ عرش سے لوٹی کوئی دعا میری

شمار ہوتے ہیں شاید وہ سب فرشتوں میں
گناتے رہتے ہیں جو لوگ ہر خطا میری

حیات و موت کے آگے بھی زندگی ہے کہیں
نہ ابتدا ہے مری یہ نہ انتہا میری

‏‎اتنا مجھے عزیز ہے،

‏‎اتنا مجھے عزیز ہے، دنیا میں ایک شخص

جیسے کسی ضعیف کو مسجد میں پہلی صف

میں نے مزدوروں کے ماتھے

میں نے مزدوروں کے ماتھے پہ پسینہ دیکھا جن کے پیسوں سے امیروں نے مدینہ دیکھا