Wednesday, 13 May 2026

وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی

وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے

رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے

یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے

سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے

اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کو
تو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے

بجھا دیا ہے نصیبوں نے میرے پیار کا چاند
کوئی دیا مری پلکوں پہ اب جلا نہ کرے

Monday, 26 January 2026

‏رہنے دے یہ کتاب

‏رہنے دے یہ کتاب تیرے کام کی نہیں!!!!
اس میں لکھے ہوئے ھیں وفاؤں کے تذکرے

Friday, 12 December 2025

‏دلاسے دیتے ہوئے لوگ کیا

‏دلاسے دیتے ہوئے لوگ کیا سمجھ پاتے
ہم اک شخص نہیں کائنات ہارے تھے

زندگی یاد ہے ہم تجھ

‏چہچہاتے تھے ہواؤں میں اڑا کرتے تھے
زندگی یاد ہے ہم تجھ کو جیا کرتے تھے!!!

سنو۔۔

‏سنو۔۔
کبھی مصروف لمحوں میں، 
اچانک دل جو دھڑکے تو، 
سمجھ لینا، اشارہ ہے
تمہیں ہم نے پکارا ہے۔۔

Wednesday, 19 March 2025

جلد بچھڑیں گے یہ آثار نظر آتے ہیں

‏میں بتاؤں گی نہیں تم کو مگر آتے ہیں
جلد  بچھڑیں گے یہ  آثار  نظر  آتے ہیں

بعد میں جا کے اکڑتے ہیں، خدا بنتے ہیں
ورنہ دنیا میں تو سب لوگ  بشر آتے ہیں

دل میں رہنے کے طریقے مجھے معلوم نہیں 
یار تم مجھ کو سکھا دو گے؟  اگر  آتے  ہیں

ایک کھڑکی میرے ماضی کی طرف کھلتی ہے
جس میں دھندلائے  ہوئے چہرے  نظر آتے ہیں

تیرا دل کیوں نہیں بھر آتا مرے اشکوں سے
اتنے  پانی سے تو  تالاب بھی   بھر آتے  ہیں

امن شہزادی

Wednesday, 15 January 2025

‏پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈھونڈ رہا ہـے

‏پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈھونڈ رہا ہـے 
پاگل ہـے جو دنیا میں وفا ڈھونڈ رہا ہـے 

خود اپنے ہی ہاتھوں سے وہ گھر اپنا جلا کر
اب سر کو چھپانے کی جگہ ڈھونڈ رہا ہـے 

کل رات کو یہ شخص ضیا بانٹ رہا تھا 
 کیوں دن کے اجالے میں دیا ڈھونڈ رہا ہـے 

شاید کے ابھی اُس پہ زوال آیا ہوا ہـے 
جُگنُو جو اندھیرے میں ضیا ڈھونڈ رہا ہـے 

کہتے ہیں کہ ہر جاہ پہ موجود خُدا ہـے 
یہ سُن کے وہ پتّھر میں خُدا ڈھونڈ رہا ہـے 

أسكو تو کبھی مُجھ سے محبت ہی نہیں تھی 
کیوں آج وہ پھر میرا پتا ڈھونڈ رہا ہـے 

کس شہرِ مُنافق میں یہ تُم آ گئے ساغرؔ 
اک دوجے کی ہر شخص خطا ڈھونڈ رہا ہـے 

ساغرؔ صدیقی

وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی

وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرے میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر یہ اور بات مری زندگی وفا نہ ...