Saturday 16 July 2022

‏ہم سماعت کو ہتھیلی

‏ہم سماعت کو ہتھیلی پہ لئیے پھرتے ہیں
 تیری آواز  میں  کوئی تو پکارے ہم کو  !

تو ہے وہ قیمتی نقصان  جو  راس آیا ہے 
اچھے لگتے ہیں تیرے بعد خسارے ہم کو 


#Suheel_Ahanger

Thursday 14 July 2022

‏ان بارشوں سے دوستی

‏ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا   ترا  مکان  ہے  کچھ  تو  خیال   کر

Saturday 18 June 2022

‏ہر شخص مجھے

‏ہر شخص مجھے صورتِ اخبار سمجھ کر
صفحات سے مطلب کی خبر کاٹ رہا ہے!! 

Sunday 5 June 2022

‏اپنے غموں کا سوگ

‏اپنے غموں کا سوگ منانا تو تھا مگر

تیری خوشی کے واسطے ہنستے چلے گئے

‏‎سرِ محفل جو بولوں

‏‎سرِ محفل جو بولوں تو دنیا کو کھٹکتا ہوں

رہوں جو چپ تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے

Thursday 2 June 2022

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے

ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے

‏خدا کا شکر

‏خدا کا شکر کہ سنتا رہا خدا میری
کبھی نہ عرش سے لوٹی کوئی دعا میری

شمار ہوتے ہیں شاید وہ سب فرشتوں میں
گناتے رہتے ہیں جو لوگ ہر خطا میری

حیات و موت کے آگے بھی زندگی ہے کہیں
نہ ابتدا ہے مری یہ نہ انتہا میری

‏‎اتنا مجھے عزیز ہے،

‏‎اتنا مجھے عزیز ہے، دنیا میں ایک شخص

جیسے کسی ضعیف کو مسجد میں پہلی صف

Tuesday 24 May 2022

‏میں اِک زُلیخا کی سادگی پہ مر مِٹا ہوں ورنہ
فلک سے حُوریں بھی کرتی ہیں اِشارے مجھ کو 

Monday 23 May 2022

‏‎لکھنا میرے مزار

‏‎لکھنا میرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف
مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا

Saturday 21 May 2022

‏مجھ کو تکلیف میں دو

‏مجھ کو تکلیف میں دو گھونٹ پلا کر پانی ...
اُس نے پھر ميرے ــــــ تڑپنے کا تماشا دیکھا 

Thursday 19 May 2022

‏ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮ ﻣﺎﺭ

‏ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮ ﻣﺎﺭ ﺍﭨﮭﯽ ﺻُﺒﺢ ﺻُﺒﺢ..

ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﮐﭗ ﺍﭨﮭﺎﺗﮯ ﮨﯽ ﺗﻢ ﯾﺎﺩ ﺁگئے...

‏وَفا کریں گے نباہیں گے

‏وَفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے...
تُمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا...

داغ دہلوی

Wednesday 18 May 2022

‏جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز

‏جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز لگا سکتا ہے 
ڈوبنے  والا  فقط  ہاتھ  ہلا  سکتا  ہے

اور  پھر  چھوڑ  گیا  وہ جو کہا کرتا تھا 
کون بدبخت تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے

Monday 16 May 2022

‏آیت سناؤ صبر کی کوئی

‏آیت سناؤ صبر کی کوئی قرآن سے،،
ورنہ اُلجھ پڑوں گا میں سارے جہان سے،،

وہ شام آج تک میرے سینے پہ نقش ہے،،
ایک شخص پھر گیا تھا جب اپنی زبان سے،،

‏‎ذرا سی دھوپ بھرو ،

‏‎ذرا سی دھوپ بھرو ، آکے میری آنکھوں میں
بہت دنوں سے یہاں ، بارشوں کا موسم ہے !

Suheel Ahanger

Sunday 15 May 2022

ایک مُدت سے تجھے

‏‎ایک مُدت سے تجھے وِرد میں رکھا جس نے
وہ مُحبت میں قـلــنــدر بھی تو ہو سکـتا ہے

تیرے کوچے میں جو آیا ہے غلاموں کی طرح 
وہ اپنی بستی کا سکـنـدر بھی تو ہو سکتا ہے 

کیا ضروری ہے کہ ہم ہار یں یا جیتیں تابشؔ
عشق کا کھیل برابر بھی تو ہو سکتا ہے

‏تو اپنی شیشہ گری کا ہنر

‏تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع... 
میں آئینہ ہوں‌ مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے

 ― احمد فراز

Saturday 14 May 2022

Wo Jo Kehata Tha

“Wo jo kehta tha taare tor launga.

us ne aasman hi gira diya mujh par”

         Joun Elia

حق بات لب پہ آئی

رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئے

حق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے

Thursday 12 May 2022

صبح کے تخت نشین

صبح کے تخت نشین شام کو مجرم ٹھہرے

ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا ہے

Wednesday 11 May 2022

وہ جن کو پیار ہے چاندی سے عشق سونے سے

ملے نہ پھول تو کانٹوں ث دوستی کر لی
اسی طرح سے بسر ہم نے زندگی کر لی

اب آگے جو بھی ہو انجام دیکھا جائے گا
خدا تلاش لیا اور بندگی کر لی

نظر ملی بھی نہ تھی اور ان کو دیکھ لیا
زباں کھلی بھی نہ تھی اور بات بھی کر لی

وہ جن کو پیار ہے چاندی سے عشق سونے سے
وہی کہیں گے کبھی ہم نے خودکشی کر لی

Monday 9 May 2022

‏ہم ہیں غُربَت میں

‏ہم ہیں غُربَت میں گُزارے ہوئے اَیَام جِنہیں...

لوگ جب تَخت پہ آتے ہیں ، بُھلا دیتے ہیں...

Suheel

Friday 6 May 2022

Jannat Pukarti Hai

‏‎جنت پکارتی ہے کہ تیرے لئے ہوں میں

دنیا گلے پڑی ہے کہ جنت سمجھ مجھے

Suheel Ahanger

‏‎اے خدا تو نے کیو بنایی اتش دوزخ ””

‏‎اے خدا تو نے کیو بنایی اتش دوزخ ””
😘محبت ہی کافی ہے انسان کو جلانے کیلیے““

Suheel

‏بٹتی ہیں اب نیازیں

‏بٹتی   ہیں  اب  نیازیں  اس  کے   مزار   پر...
کچھ روز پہلے شخص جو فاقوں سے مر گیا...


Suheel

اس دل کا خدا حافظ

‏‎قاتل کا خدا حافظ بسمل کا خدا حافظ

تم جس پہ نظر ڈالو اس دل کا خدا حافظ

Suheel

Rukhsat hua to aankh mila

“Rukhsat hua to aankh mila kar nahi gaya, 

  Wo kyun gya hai ye bhi bata kar nahi gaya”.

#Suheel


Pasand karnay lagay hain

“Pasand karnay lagay hain kuch loag alfaaz meray, 

  Matlab mohabbat mein aur bhi loag barbaad hain”.

#Suheel_Ahanger

tum takalluf ko bhi ikhlaas

“tum takalluf ko bhi ikhlaas samajhte ho faraz,

  dost hota nahin har haath milaane wala”.

#Suheel

“Kis kaam ki rahi ye

“Kis kaam ki rahi ye dikhaave ki zindagi, 
  Waade kiye kise se, guzaare kise ke saath”.

  

Thursday 5 May 2022

‏کیسے ممکن تھا

‏کیسے ممکن تھا _____ کوئی داغ دکھائی دیتا

میں نے دیکھا تھا اسے عشق میں اندھا ہو کر

پیاس سے مرا ہو گا

‏ضرور اس کا کوئی پیاس سے مرا ہو گا
 
وہ کتنے پیار سے پانی پلا رہا تھا ہمیں 

‏ﺗﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ

‏ﺗﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﺟﻮ ﻋﺒﺎﺩﺕ ہوﺗﯽ...
 ﻣﯿﮟ  ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﮯ   ﻭﻟﯿﻮﮞ  ﻣﯿﮟ  ﻗﻠﻨﺪﺭ  ہوﺗﺎ...

Suheel Ahanger

Wednesday 4 May 2022

Youn Dekhte Rehana

Maut Aaye

“Maut aaye toh iss tarah aaye, 
 zindagi ko khabar na ho paaye”.

Raat bhar khawaab

رات بھر خواب میں جلنا بھی اک بیماری ہے
عشق کی آگ سے بچنے میں سمجھ داری ہے

Dukh Apna

“Dukh apna agar humko btana nahi aata, 

Tumko bhi toh andaaza lagana nahi aata..”

Jaane kis Ki

“Jaane kis ki thi khataa yaad nahi,

 hum huye kaise juda yaad nahi”

Kuch Na

“kuchh na kuchh bolte raho hum se,

 chup rahoge to log sunn lenge”

Mohabbat Ka Pata

“Mohabbat ka pata nahi bas lagaav saa hai,

Jo bhi keh lo bass behisaab saa hai”

Wo Jo Dara Nahi

“Wo jo dara nahi mujhe khone se,

 Wo kya afsoos karta hoga mere na hone se”

Tum Koie Baat

“tum koi baat kyu nahi karte,

 phir koi baat hogayi hai kya”

Kon Seekha Hai

“Kaun seekha hai sirf baaton se,
 sabko ek hadsa zaroori hai”

Thursday 7 April 2022

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا

ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا

اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا

کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل ترے پربت ترے بستی تری صحرا ترا

ہم اور رسم بندگی آشفتگی افتادگی
احسان ہے کیا کیا ترا اے حسن بے پروا ترا

دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئے
الطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا

اے بے دریغ و بے اماں ہم نے کبھی کی ہے فغاں
ہم کو تری وحشت سہی ہم کو سہی سودا ترا

ہم پر یہ سختی کی نظر ہم ہیں فقیر رہ گزر
رستہ کبھی روکا ترا دامن کبھی تھاما ترا

ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیں
اک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا

بے درد سننی ہو تو چل کہتا ہے کیا اچھی غزل
عاشق ترا رسوا ترا شاعر ترا انشاؔ ترا

Tuesday 5 April 2022

سفر میں رستہ بدلنے کے فن سے واقف ہے

‏‎سفر میں رستہ بدلنے کے فن سے واقف ہے
وہ شخص چہرہ بدلنے کے فن سے واقف ہے

کسی کو پنجرہ بدلنے کا شوق ہے روحیؔ
کوئی پرندہ بدلنے کے فن سے واقف ہے

~ ریحانہ روحی

Sunday 3 April 2022

Mera Nahien to wo

مرا نہیں تو وہ اپنا ہی کچھ خیال کرے
اسے کہو کہ تعلق کو پھر بحال کرے

ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانب
لوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں

دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے

دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے

سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا

Dastaar = turban 
Ehbaab = friends, loved ones

Thursday 17 March 2022

Jab Sey Tune Mujhe Dewana Bana Rakha Hai

جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے

اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے

اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے
تو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے

پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصرؔ
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے


Saturday 12 February 2022

Taskeen Na Ho Jis Mein

تسکین نہ ہو جس میں وہ راز بدل ڈالو
 جو راز نہ رکھ پائے ہمـــــراز بدل ڈالو🌹

 تم نے بھی سنی ہوگی بڑی عام کہاوت ہے
 انجــــــــام کا ہو خطرہ آغـــــــــاز بدل ڈالو🌹

 پر سوز دلوں کو جو مســــــــکان نہ دے پائے
 سر ہی نہ ملے جس میں وہ ســــاز بدل ڈالو🌹

 دشمــــــــن کے ارادوں کو ہے ظاہر اگر کرنا 
 تم کھیـــــــــــــل وہی کھیلو انداز بدل ڈالو🌹

 اے دوست کرو ہمـــت کچھ دور سویـرا ہے
 گر چاہتے ہو منــــــــــــــــزل پرواز بدل ڈالو🌹

 علامہ اقبالؒ

Wednesday 9 February 2022

“ab teri arzoo

“ab teri arzoo kahan mujhko,

main teri baat bhi nahin karta.”

-Jaun Elia

Wednesday 2 February 2022

What u say in English and Kashmiri

What u say in English and Kashmiri 

1) When your friend drives fast: English: Could you slow it down please?

 Kashmiri: Bu chusai garken kunui, balai lagai waar waar chalaav😭

2)English : Our Kids are too naughty. 

Kashmiri : Mulkas chi shuerr , yi balai aes myani kismate..

3)English : I Don’t Care
Kashmiri : Mea Cha Grean

4)English :Hey bro! long time no see
Kashmiri: wenya chuk bod mohneo banyoumet ase gareebun kun chuk na wechaanai

5)English Mason, Driver, Painter, Carpenter, Barber

Kashmiri: Woasta, woasta, woasta, woasta, woasta...


6)English : Crowded Bus.

Kashmiri : ‘ Walsa Seat’e Khaeli ‘😁😂

7)English: Please

Kashmiri: Myonui marun chuiye!

9)English: you are annoying me

Kashmiri: zan chui yedd dod

11) English: I am half an hour away

Kashmiri: Yekya Woatus woatus chaeni drey..


12)English: I know what you are !

Kashmiri: Be zaanai mol taam

13)English: Take ur seat

Kashmiri: Cze Aasakh Khadahey Zamut!

15)English: Why the hell did you do it?

Kashmiri:Byamearr aesi yi

16)English: What do you think of yourself
Kashmiri: Che kyah Bord governor chukha.


Tuesday 18 January 2022

مرد ہونی چاہیے خاتون ہونا چاہیے

اس مرتبہ بھی آئے ہیں نمبر ترے تو 😀

ادھر تو شہر کے گنجے میری تلاش میں ہیں

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتنا
وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے

میں نے مزدوروں کے ماتھے

میں نے مزدوروں کے ماتھے پہ پسینہ دیکھا جن کے پیسوں سے امیروں نے مدینہ دیکھا