Saturday, 16 May 2026

یاد رکھے مجھے دنیا تری تصویر کے ♥️ ساتھرنگ ایسے تری تصویر میں بھر جاؤں گا

منزلیں لاکھ کٹھن آئیں گزر جاؤں گا
حوصلہ ہار کے بیٹھوں گا تو مر جاؤں گا

چل رہے تھے جو میرے ساتھ کہاں ہیں وہ لوگ
جو یہ کہتے تھے کہ رستے میں بکھر جاؤں گا

در بدر ہونے سے پہلے کبھی سوچا بھی نہ تھا
گھر مجھے راس نہ آیا تو کدھر جاؤں گا

یاد رکھے مجھے دنیا تری تصویر کے ساتھ
رنگ ایسے تری تصویر میں بھر جاؤں گا

لاکھ روکیں یہ اندھیرے مرا رستہ لیکن
میں جدھر روشنی جائے گی ادھر جاؤں گا

راس آئی نہ محبت مجھے ورنہ ساقیؔ
میں نے سوچا تھا کہ ہر دل میں اتر جاؤں گا

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

یاد رکھے مجھے دنیا تری تصویر کے ♥️ ساتھرنگ ایسے تری تصویر میں بھر جاؤں گا

منزلیں لاکھ کٹھن آئیں گزر جاؤں گا حوصلہ ہار کے بیٹھوں گا تو مر جاؤں گا چل رہے تھے جو میرے ساتھ کہاں ہیں وہ لوگ جو یہ کہتے تھے کہ رستے میں بک...