Tuesday, 14 January 2025

تمہارا آخری میسج


تمہارا آخری میسج میرے انباکس میں رکھا ہے
اُس میں تم نے لکھا ہے مجھے اب بھول جانا تم

جدائی پھانس بھی ہو تو صبر سے جھول جانا تم
مجھے اپنی قسم دی ہے میری تو جان لے لی ہے

مگر میں جان دے کر بھی آخر تک نبھاوں گا
میں تجھ کو بھول جاؤں گا
مگر تم سے فقط میری ذراسی یہ گزارش ہے

میری آنکھوں میں مت رہنا میرے دل سے اُتر جانا
بھلانے بھول جانے میں تجھے میں یاد کرلوں
مجھے تم یاد نہ آنا کبھی بھی یاد نہ آنا

تمہارا آخری میسج میرے انباکس میں رکھا ہے
اُس میں تم نے لکھا ہے مجھے اب بھول جانا تم

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

جلد بچھڑیں گے یہ آثار نظر آتے ہیں

‏میں بتاؤں گی نہیں تم کو مگر آتے ہیں جلد  بچھڑیں گے یہ  آثار  نظر  آتے ہیں بعد میں جا کے اکڑتے ہیں، خدا بنتے ہیں و...